• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے قانون کا اعلان

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ ـــ فائل فوٹو
ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ ـــ فائل فوٹو

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا۔

حکّام کے مطابق، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے لائسنس لینا پڑے گا۔

حکّام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس 1250 درہم  جبکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے لائسنس کی فیس 5 ہزار درہم ہوگی۔

حکّام نے یہ بھی بتایا کہ لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا۔

حکّام نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز قانون کی خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ، حکّام نے عوام کو سوشل میڈیا انفلانسرز سے مارکیٹنگ کروانے کے لیے لائسنس طلب کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید