• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف زرداری نے بےنظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

تصویر پی آئی ڈی
تصویر پی آئی ڈی

صدر آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں بےنظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ 

تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی شریک تھیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بےنظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا بےنظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھیں۔ انھوں نے پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے۔ 

صدرمملکت نے کہا میں نے سیاست شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے سیکھی، اُن کا شاگرد ہوں۔ ہم شہداء کے مشن کو پورا کریں گے۔ 

بعدازاں صدر آصف زرداری نے فریال تالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں بےنظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید