• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بحران، بائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی

غزہ بحران پر بائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی ہوگیا، امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ماہر اینڈریو ملر نے استعفے کی وجہ خاندانی ذمہ داریاں بتائی ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اینڈریو ملر بائیڈن انتظامیہ کی غزہ جنگ پالیسی کے ناقد رہے ہیں ۔

اینڈریو ملر سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کے آٹھ دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفا دے چکے ہیں۔

ملر کا استعفیٰ قابل ذکر ہے کیونکہ یہ اسرائیل-فلسطین پالیسی سازی میں کردار ادا کرنے والے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید