کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ سے قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے مرنے سے قبل قاتلوں کی نشاندہی کر دی۔
خاتون نے مرنے سے قبل پولیس کو دیےبیان میں انکشاف کیا کہ اس نے اپنی پسند سے دوسری شادی کے لیے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا۔
خاتون نے آخری سانسیں لیتے ہوئے کہا اس کے بھائی، والد اور سابقہ شوہر نے ہی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑا۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کی نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔