متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن پہل کریں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو بجٹ پیش کرتے ہیں وہ اس کی تعریف کرتے ہیں، جو اپوزیشن میں ہوتے ہیں وہ بجٹ پر تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود لوگ باری باری اپوزیشن اور حکومتی بینچز پر بیٹھ چکے ہیں، وفاقی بجٹ نارمل بجٹ ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بجٹ میں آدھا پیسہ آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں کا ہے، پاکستان میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔