• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا- ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو مون سون کانٹی جنسی پلان 2024 بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں 4 ایجنڈے پیش کیے گئے کمیٹی نے حتمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایات جاری کیں -خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی اور ضلعی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی، سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔
لاہور سے مزید