• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے پیٹرول 7.54 روپے ڈیزل 9.84 روپے مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول کی قیمت میں 7.54روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

 حکومت نے مالی سال 25کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو موجودہ 60روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید