• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے متعلق امریکی قرارداد، وائٹ ہاؤس ترجمان کا تبصرے سے گریز

واشنگٹن (نیوز ایجنسی )پاکستان سے متعلق امریکی قرارداد ، وائٹ ہاوس ترجمان کا تبصرے سے گریز، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے،حکومت پاکستان آئینی، بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ 

وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بار پھر پاکستان پر آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا زور دیا اورایوان زیریں میں پاکستان کے حالیہ انتخابات سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔

اہم خبریں سے مزید