رحیم یار خان میں نجی اسپتال سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے نومولود بچے کے لیے ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
ورثاء نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کی لیب سے کروائے گئے الٹرا ساؤنڈ میں 2 بچوں کی رپورٹ تھی، آپریشن کے بعد ایک بچہ دیا گیا اور دوسرے بچے کو غائب کر دیا گیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک بچہ پیدا ہوا اور ایک رسولی نکلی ہے، ہمارا بچہ واپس کیا جائے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور عملہ اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ اسپتال سے بچہ غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔