اپوزیشن احتجاج سے پریشان وزیر دفاع خواجہ آصف کی مدد کو وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پہنچ گئے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ ’ہیڈفون لائو تے تُن دیو‘ (ہیڈ فون لگا کرخطاب کر ڈالیں)۔
اس کے ساتھ ہی وزیر قانون نے وزیر دفاع سے کان میں سرگوشی کی اور کہا کہ ’اللّٰہ دی قسمے مائیک نئیں چھڈنا‘ (آپ کو اللّٰہ کی قسم ہے مائیک نہیں چھوڑیے گا)۔