پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما شازیہ مری نے سندھ میں بجلی لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر توانائی کو ہدف تنقید بنالیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شازیہ مری نے سندھ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے وفاقی وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرسیوں سے چپکنے والا دور نہیں ہے، کرسیاں تو آتی جاتی رہتی ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ آپ کا آیا ہوا ایس ڈی او کہتا ہے بس چلے تو آپ کے علاقے کو بجلی ہی نہ دوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے باپ کی جائیداد سے حصہ تو نہیں مانگ لیا، بجلی ہی مانگی ہے۔