جیو نیوز کے رپورٹر حیدر شیرازی پر پنجاب پولیس نے شدید تشدد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے، جنہیں کچھ دیر بعد آئی جی پنجاب کے احکامات پر رہا کردیا گیا۔
حیدر شیرازی اسلام آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کو کور کر رہے تھے، پولیس کے تشدد سے حیدر شیرازی شدید زخمی ہوگئے، ان کے سر اور منہ پر چوٹیں لگی ہیں۔
حیدر شیرازی، رضوان شاہ، سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا، پولیس نے صحافیوں سے موبائل فون لے لیے اور کچھ صحافیوں کو تھانے منتقل کر دیا۔
تعارف کروانے کے باوجود حیدر شیرازی پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا، پولیس نے دیگر صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، مظاہرین نے بند راستہ کھولا تو فوٹیج بنانے پر پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب کےاحکامات پرجیو نیوز کےرپورٹر حیدرشیرازی کو رہا کر دیا گیا، حیدر شیرازی کو گرفتار کرکے تھانا نصیرآباد کی چوکی حمیداں منتقل کیا گیا تھا۔