• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس کے دورے کی دعوت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس کے دورے کی دعوت دے دی۔

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بذریعہ خط گورنر ہاؤس مدعو کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے وسائل کی تقسیم کےلیے وفاق سے بات کرنا ضروری ہے۔

خط کے ذریعے گورنر خیبر پختونخوا نے کہ صوبے کے مسائل کے حل کےلیے ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز دی۔

خط میں کہا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت پانی حصہ ٹاسک فورس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید