• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے 100 دن میں بنیادی سمت کا تعین کرلیا، عاشق حسین

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 100 دن میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کرلیا ہے۔

جہلم میں پیر پشاوری کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عاشق حسین نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک کی ترقی کے لیے تاریخی بجٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا، زراعت کی بہتری کےلیے نئی میکنائزیشن اور ون ونڈو آپریشن ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو قرضے کےلیے کسی آڑھتی یا فرٹیلائزر کمپنی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق بجلی کے ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید