• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا اضافی بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج


جماعت اسلامی نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔

جماعت اسلامی نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔

ملتان میں لوڈشیڈنگ اور بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ سے سیالکوٹی دروازے تک ریلی نکالی گئی جبکہ بہاولپور، سرگودھا، حافظ آباد اور وہاڑی میں بھی احتجاج کیا گیا۔

حیدرآباد میں حیدر چوک پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے ہر ماہ 300 یونٹس مفت دینے کا اعلان کیا تھا، جو پورا نہیں ہوا۔

میرپور خاص، جیکب آباد، ٹھٹھہ، میں لوڈ شیڈنگ، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بجٹ کے خلاف جماعت اسلامی نے وانا بازار میں احتجاج کیا۔

قومی خبریں سے مزید