وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ برہان انٹرچینج کے قریب پھنس گئے، پی ٹی آئی کارکن کافی دیر سے برہان انٹرچینج کے قریب موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گاڑی میں بیٹھے رہنے پر کارکن سیخ پا ہوگئے، کارکنوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے گاڑی سے باہر آنے کا مطالبہ کیا۔
کارکنوں نے کہا کہ کارکن شیلنگ کا شکار ہورہے ہیں اور وزیراعلیٰ گاڑی سے باہر نہیں نکلتے۔
کارکنوں کےاصرار پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گاڑی سے نکل آئے، وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو آگے جانے کے احکامات دیے، راستہ نہ ہونے کے باعث قافلے میں شامل کئی گاڑیاں واپس ہوگئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے برہان پل کے ساتھ بڑے کنٹینرز لگا دیے گئے، جس پر ٹائروں سے ہوا نکال دی گئی۔