• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں دو فوجی ٹھکانوں پر حملے

بیرون (اےایف پی) اسرائیلی حملے میں اسلام پسند کمانڈر کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر دو فوجی پوزیشنز پر مسلح ڈرون حملے کئے ہیں، یہ بات حزب اللہ کے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ۔ دبئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے اتوار کی صبح یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مرچنٹ نیوی جہاز پر حوثی باغیوں کے حملے کی توثیق کی اور یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ملی، خطے میں تقریباً دو ہفتوں سے جاری سخت کشیدگی اور سرحدوں کے آرپار حملوں نےکسی وسیع تصادم کے خدشات کو گہرا کردیا ہے ۔ اسرائیل کی مخالف ایک مسلح تنظیم نے اسرائیلی حملے میں اپنے کمانڈر ایمان غوتمہ جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔جامعہ اسلامیہ کے کمانڈر کو شام کے ساتھ منسلک لبنان کی وادی بکا میں شہید کیا گیا ۔ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی اور الزام لگایا کہ جامعہ اسلامیہ کا مسلح گروہ فجر فورس ایمان کی سرپرستی میں حماس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا ذمہ دار ہے ۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں دو اہم پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ۔ برطانوی مرچنٹ جہاز پر حوثیوں نے یمنی بندرگاہ ہریدا سے 120کلو میٹر مغرب میں نشانہ بنایا گیا ۔ جہاز پر برطانوی شاہی بحریہ کے تحت برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یوکے ایم ٹی او) کے ذریعہ چلنے والا جہاز ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید