• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے۔

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے جگہ جگہ احتجاج کیا اور آگ جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی اور نیپا فلائی اوور جانے والے روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ داؤد چورنگی پر احتجاج کے باعث لیبر اسکوائر، شیرپاؤ کالونی اور دیگر علاقوں کی طرف جانیوالا ٹریفک بھی معطل ہوگیا،گارڈن نشتر روڈ بھی مظاہرین نے آگ لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے گرمی می گزارا کرنا انتہائی مشکل ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔

علاقہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جس کے احتجاج ختم کرکے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید