• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی پولیو سے متعلق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ سے ملاقات

گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزرائے صحت اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ناممکن نہیں ترجیحات کو بہتر بنانا ہوگا، اگر انسداد پولیو پروگرام میں پیشرفت کی جائے تو 3 سال میں پولیو زیرو ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اورصحت کے دیگرشعبوں میں کام کرنے کےلیے پرعزم ہیں، پاکستان میں ڈجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔

بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ پوری تندہی سے آئندہ کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیوکے مکمل خاتمے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید