• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، آپریشن ناگزیر ہوگیا، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، جس کے باعث آپریشن ناگزیر ہوگیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں ملک میں عدم استحکام رہے، یہ وہی ہیں جو طالبان کے دفتر کھول رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوات واقعہ پر قرارداد لائےاور انہوں نے اس پر دستخط سے انکار کیا، انہوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، یہ کیا چاہتے ہیں۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے دوست ہیں، ان کا وزیراعلیٰ اس میٹنگ میں بیٹھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ دور آئے کہ ملک میں ناسور مزید پھیلے، میں بجٹ تقریر کو یرغمال نہیں ہونے دوں گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی حکومت نہیں تو طالبان اور ٹی ٹی پی ملک میں دہشت گردی کریں، کل قومی اسمبلی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل میں آپ نے مذمتی قرداد پر سائن نہیں کیے۔

پی پی سینیٹر کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اپنےارکان کو واپس نشست پر لےکر جائیں۔

قومی خبریں سے مزید