• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا اور یاسر کے ساتھ حج کے دوران کیا ہوا؟


رواں سال حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں پاکستانی فنکار جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز بھی شامل تھے۔

حج سے لوٹنے کے بعد اس فنکار جوڑی نے، نجی ٹی وی چینل کے مارنگ شو میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے حج و عمرے کے تجربات کو ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔

دوران پروگرام ندا یاسر نے حج کے موقع پر پیش آنے والا خوبصورت تجربہ بھی شیئر کیا جو ان کے نزدیک کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے مدینہ منورہ گئے اور پھر حج کے لیے مکہ مکرمہ آئے، ان کے ہوٹل کی بکنگ پہلے ہی ہوچکی تھی۔

میزبان کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقبول ہوٹل، کلاک ٹاور پہنچے اور اپنے کمرے کی چابی حاصل کی تو فیصل نامی ایک شخص ہمارے پاس آیا، جسے ہم جانتے پہچانتے نہیں تھے، لیکن وہ ہمارے پاس اسی طرح آیا جیسے وہ کوئی ہمارا جاننے والا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص ہوٹل کی انتظامیہ میں سے تھا، اس نے ہمارے کمروں کی چابی لی اندرونی جانب چلا گیا اور کچھ دیر بعد دو مختلف کمروں کی چابی لے کر آیا اور ہمیں پیشکش کی کہ ہم ان دونوں کمروں میں سے جس میں چاہیں رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

ندا یاسر کے مطابق ان دو کمروں میں سے ایک شاہی سویٹ تھا جبکہ دوسرا کمرہ ایک عام سا کمرہ تھا لیکن وہاں سے بیت اللہ کا نظارہ کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر کے کہنے پر انہوں نے خانہ کعبہ کے نظارے کے ساتھ والے کمرے کا انتخاب کیا۔ اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا کیونکہ اس وقت ہم اس کمرے کے متحمل نہیں تھے لیکن ہمیں اپنے کمرے سے ہی خانہ کعبہ کے احاطے میں نماز پڑھنے کا موقع ملا کیونکہ کلاک ٹاور خانہ کعبہ کے احاطے میں آتا ہے۔

انہوں نے دوران پروگرام مذکورہ شخص کا اس اقدام پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید