• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ رشتہ کیسا ہے؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے والد اور بھائی جنید خان کے درمیان رشتے کو ایک تصویر کی شکل میں شیئر کیا ہے۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان ادے پور میں منعقد کی گئی اپنی شادی کی تصاویر کو تاحال شیئر کر رہی ہیں۔

ایرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد اور بھائی کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیٹے اور باپ کے درمیان رشتے کو ایک لمحے میں خوبصورتی کے ساتھ کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایرا خان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر کو بیٹے جنید خان کا بروچ ٹھیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی جَلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں، وہ اپنی ڈیبیو فلم میں اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پہلی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے، ایرا خان اور جنید خان ہیں۔

عامر خان ناصرف اپنے بچوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑے ہوئے ہیں بلکہ وہ اکثر اوقات سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کے ساتھ اُن کے کام میں مدد کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید