• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیو غزہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

فوٹو شوشل میڈیا
فوٹو شوشل میڈیا

سیو غزہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جسے پوری دنیا تسلیم کرے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کو عملی جامہ پہنائے۔

مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رفح بارڈر پر پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 262 دن سے اسرائیلی بربریت پر عالمی طاقتوں کی چشم پوشی کی مذمت کرتے ہیں، اب تک غزہ میں 40 ہزار کے قریب افراد شہید اور ایک لاکھ زخمی ہوئے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شہدا میں 75 فیصد خواتین اور بچے ہیں، شہید بچوں کی تعداد 16 ہزار ہے۔ غزہ میں17 ہزار بچے ایسے ہیں جن کے والدین میں سے ایک یا دونوں شہید ہوچکے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار افراد لاپتہ جبکہ 9 ہزار اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔

گول میز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں 6 لاکھ بچے بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں جبکہ اب تک 130 اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں، غزہ میں اجتماعی قتل کے 3357 واقعات پیش آچکے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق غزہ میں 500 سے زائد ڈاکٹر و طبی عملے کے افراد اور 152 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید