• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد شہید

اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت ہنیہ خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، آج کے دن حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے گھر، اقوام متحدہ کے امدادی مراکز اور بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت ہنیہ خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں یو این امدادی ایجنسی انروا کے2 شیلٹرز کو بھی نشانہ بنایاگیا، اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ میں امداد پر اسرائیلی بندش سے 5 لاکھ فلسطینی بدترین غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی کا کہنا ہے غزہ 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے جیتا جاگتا جہنم بن گیا ہے، لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، غزہ میں امداد کی فراہمی مشکل سے مشکل تر ہوگئی ہے۔

غزہ میں 8 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 37 ہزار 6 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 16 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید