• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران طویل جنگ کیلئے تیار، دشمن کو دردناک ضربیں لگیں گی: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی —فائل فوٹو
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی —فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے۔

بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا کہنا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آپریشن ٹرو پرامس 4 کے تحت اب تک ہونے والے حملوں میں ایران نے اپنی اصل عسکری صلاحیتوں کا صرف ایک محدود حصہ استعمال کیا ہے۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جدید ٹیکنالوجی اور نئے ہتھیار موجود ہیں جنہیں ابھی بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے ہر آپریشنل مرحلے میں دشمن کو مزید دردناک ضربوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید