• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں روئی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون پریشان چوک کے قریب رضائیاں بنانے والی فیکٹری کے روئی کےگودام میں منگل کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی اطلاع پر پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ نے موع پرپہنچ کر فیکٹری سے لوگوں کو دور کرنے کرنے کے بعد آگ بھجانے کا عمل شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔