کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے دوران بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں عثمان فاروق ایڈوکیٹ کی وساطت سے پٹیشن دائر کردی۔