• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخواست ضمانت، صارم برنی کے وکلا کا لنک عدالت میں دلائل دینے سے انکار، سماعت 2 جولائی تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے کی سماعت وکلا صفائی کی استدعا پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی، ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، وکلا صفائی نےدرخواست ضمانت پر دلائل دینے سے انکار کردیا، وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ہم لنک عدالت میں درخواست ضمانت پر دلائل دینا نہیں چاہتے، ہم متعلقہ عدالت میں ہی درخواست ضمانت کی سماعت چاہتے ہیں، لنک جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج تو 25 جولائی تک چھٹی پر ہیں آپ دلائل شروع کریں، صارم برنی کے وکلا نے سماعت ملتوی کروانے کیلئے تحریری استدعا کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید