• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور، عبد الستار ایدھی کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد

خیر پور(بیورو رپورٹ /نامہ نگاران ) پولیس ہیڈ کوارٹر خیرپور کے محافظ ہال میں عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کا اہتمام ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر انور بگٹی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال ملک، اے ایس پی عمران کھوکھر، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح اور سیکڑوں پولیس اہلکار تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوئے۔ ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عبدالستار ایدھی بین الاقوامی سطح کے سماجی رہنما تھے۔ انہوں نے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں جبکہ ملک بھر میں ایدھی ایمبولنس کا جال بچھا کر قومی خدمت کی مثال قائم کی عبدالستار ایدھی پاکستانی قوم کے ہیرو تھے۔ انہوں نے ان کی عظمت کو سلام پیش کیا تعزیتی ریفرنس کے دوران عبدالستار ایدھی کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی۔ دریں اثناء سندھ تصوف فورم کی جانب سے فیض محل روڈ پر عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی جس کا اہتمام تصوف فورم کے سربراہ محمد اسماعیل عباسی نے کیا ۔مزید برآں خیرپور یوتھ کونسل اور سوشل سٹیزن فورم کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شمعیں روشن کی جانے والی تقریب میں رمیز سومرو،سید عمر شاہ ،فرخ احمد شیخ ،سید سہیل شاہ ،سید اویس علی شاہ ،اظہر مہدی، آغا شاہزیب اور دیگر شریک ہوئے۔ دریں اثناء خیرپور لا فورم میں عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کا اہتمام معروف قانوت دان نثا راحمد بھنبھرو ایڈروکیٹ نے کیا تعزیتی ریفرنس میں سندھ بار کونسل کے رکن یاسر عرفات شر،رکن ضلع کونسل رئس الطاف حسین مری ایڈووکیٹ ،حاجی محمد اسلم سمنگ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء شریک ہوئے۔ تعزیتی ریفرنس میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی۔میر پور خاص:سول سوسائٹی کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پریس کلب میرپورخاص کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پر عبدلستار ایدھی کو شرکاء نے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم اپنی ذات میں خود ایک بڑا ادارہ تھے جنہوں نے تن تنہاء دکھی انسانیت کی وہ خذمت کی جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو کا م حکومتوں کو کرنا تھا وہ کام زندگی کے آخری لمحات تک مرحوم نے جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ اس صدی کی عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم میں سے ہرایک ان کے مشن کو زندہ اور آگے بڑھانے کے لئے عملی طور پر اپناحصہ ڈالے۔اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ پنو عا قل:عبد الستار ایدھی ویلفیئر سینٹر پنو عا قل اورپنو عا قل کی عوام کی جا نب سے انسان دوست اور نا مور سما جی رہنماء عبدالستار ایدھی مر حو م کو ایصال ثواب کے لئے ایدھی سینٹرمیں قر آن خوا نی کی گئی۔ اس مو قع پر ایدھی سینٹر پنو عا قل کے نگران قا ئم الدین انڈ ھڑ ،سکھر زون کے گل بہار مہر ،جما ل الدین ، میاں صا حب ،زبیر ،نیک محمد، پا کستان مسلم لیگ (ن) کے تو قیر احمد ،تا جر رہنماء عبدالرحمن غوری ،ایوان صحا فت کے چیئر مین رفیق احمد شیخ سمیت سیا سی و سما جی شخصیات نے شرکت کی اس مو قع پر عبدالستار ایدھی کے فلا حی کا موں کو سرا ہا گیا۔گھوٹکی: پی ٹی آئی لیبر ونگ ڈویژن سکھر کے سابق جنرل سیکریٹری عامر سیال ، علی حسن مہر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاہےکہ با بائے خدمت عبدالستار ایدھی صاحب بے سہاروں کا سہارا تھے۔ انہوں نے گھروں کو سہارا دیا لاوارثوں کو تحفظ فراہم کیا۔ بابائے خدمت پاکستان کا نام روشن کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات پر شدید غمز دہ ہیں۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی انساینت کی خدمت کیلئے وقف کردی آخر میں انکے کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
تازہ ترین