تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب تک فاٹا میں امن نہیں ہوتا اس وقت تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا، آپریشن سے متعلق واضح اعلان کیا جائے، امن کی بحالی کے لیے سب کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
اسد قیصر نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں قبائلی امن جرگے سے خطاب کے دوران کیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مرضی کے بغیر کوئی آپریشن کا حق نہیں رکھتا۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آپریشن سے متعلق بیان جاری کر کے غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات ہے تو ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معدنیات پر پہلا حق پختونوں کا ہے، ہر کسی کو اپنے علاقے کا اختیار دیں، ہم آئی ایم ایف کا قرضہ اتار دیں گے۔