وزیراعظم نے سی پیک کے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ پورٹ قاسم، حب تھر کول اور ساہیوال پلانٹ کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق جامشورو کول پاور پلانٹ کو بھی مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور پاور ڈویژن سے 31 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو چینی ادارے کے ساتھ معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی کول پاور پلانٹس سے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 45 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔