• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بڈھ بیر واقعہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی محمد زمان خان کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ 

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ چھاپے مارے گئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ متنی، بڈھ بیر، حسن خیل پولیس، آر آر ایف یونٹس نے چھاپے مارے ہیں۔ 

سی سی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلیے بھرپور آپریشن جاری ہے۔ کارروائیوں اور تفتیش سے متعلق متاثرہ خاندان کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید