• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی فلسطین و کشمیر دوست امیدواروں کو ووٹ دے

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) فلسطین و کشمیر دوست امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ وہ نئی برطانوی حکومت میں آپکی مضبوط و مؤثر آواز بن سکے ۔ ان خیالات کا اظہار کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کا اہم اور ہنگاہمی اجلاس مولانا طارق مسعود منعقد ہوا، اجلاس میں برطانوی عام انتخابات میں کشمیری پاکستانی مسلم کمیونٹی سمیت آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے سے قبل امیدواروں سے یقین دہانی حاصل کریں کہ وہ کامیاب ہو کر آپ کے مسائل اور پیش کیے گئے ایجنڈے پر عمل درآمد کرائیں گے ۔اجلاس کے موقع پر جنرل سیکریٹری صاحبزادہ فاروق القادری، سابق صدر و فوکل پرسن وفاقی حکومت چوہدری شاہنواز فارن سیکریٹری چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ خواجہ سلیمان نے شرکت کی۔دیگرممبران نے آن لائن حمایت کا یقین دلایا۔ مولانا طارق مسعود اور دیگر رہنماؤں نے مزیدکہا کہ ہمارا ایجنڈا بڑا واضح ہے ہم برطانیہ میں مقیم کشمیری و فلسطینی پاکستانی ک کمیونٹی سمیت آزادی پسند لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں کامیاب ہونے کی صورت میں ہمارے مطالبات حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی یقین د ہانی کروائیں تو ہم گھر گھر جا کر انکی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ مولانا طارق مسعود کا مزید کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ میں ہمارے ایجنڈے کی حمایت یافتہ پہنچیں تو اس سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی اور فلسطین کا مستقل حل نکل سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید