• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، معاشی دباؤ سمیت مسائل کے باعث عوام کا جھکاؤ لیبر پارٹی کی جانب ہوگا، الیکشن میں واضح اکثریت ملنے کا امکان

مانچسٹر(ہارون مرزا)ملک میں مہنگائی ‘ معاشی دباؤ اور دیگر مسائل کی وجہ سے بھی لوگوں کی اکثریت کا جھکاؤ لیبر پارٹی کی طرف ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض چند یوم باقی رہ گئے ہیں لیبر پارٹی اورکنزریٹو پارٹی کے رہنماانتخابی مہم کے دوران کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں ملک میں ہونیوالے تمام بڑے پولزمیں لیبر پارٹی کو واضح اکثریت اور کنزرویٹو جماعت کو اہم اور محفوظ ترین سیٹوں پر بھی ہارتے ہوئے دیکھایا جا رہا ہے ۔میگا پولز میں ٹوریز پارٹی کی پوزیشن مسلسل غیر مستحکم جبکہ لبڈیم کو تیسرے نمبر پر رکھا جا رہا ہے۔ چار جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں پی ایم اور کیئر سٹارمر کے درمیان اہم مباحثے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین کی رائے اور پولز نتائج کے مطابق لیبر کو ملک میں 280سیٹیوںپر کامیابی مل سکتی ہے جو سیاسی تاریخ میں بڑی کامیابی ہو گی ایک سروے میں دیکھا گیا ہے کہ کنزریٹو کے پاس تقریبا 76ایم پیز رہ جائیں گے۔ الیکٹورل کیلکولس کے ساتھ کیے گئے ایک فائنڈ آؤٹ ناؤ سروے نے اس سے بھی زیادہ ڈرامائی نتیجہ پیش کیا جسمیں پایا گیا ہے کہ ٹوریز کو صرف 60سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ لب ڈیم 71سیٹوں کے ساتھ بھر پورمقابلے کی پوزیشن میں بھی آ سکتی ہے۔ اس منظر نامے میں کنزرویٹو باضابطہ اپوزشن نہیں ہوگی اور نائجل فریگ کے پاس 18نشستیں ہوں گی۔ ایم آر پی ایس کو اب بھی بڑے پیمانے پر پولنگ انڈسٹری میں گولڈ اسٹینڈرڈ کے طو رپر اہم سمجھا جاتا ہے لیکن وہ ووٹ ڈالنے کے امکانات جیسے مفروضوں کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر مختلف نتائج تجویز کر رہے ہیں ۔سر کیئر کیلئے زبردست جیت کی پیش گوئی نے اس کے حامیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ بھر دیا ہے۔ دوسری طرف کنزرویٹو جماعت کے حکمران وزیراعظم رشی سوناک اپنی جارحانہ اور امیگریشن کی سخت ترین پالیسیوں کی بدولت پارٹی کی مقبولیت کھوتے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ان کی طرف سے متعار ف کرائی جانیوالی مختلف اسیکموں نے لوگوں کو سخت مایوس کیا جبکہ ملک میں مہنگائی ‘ معاشی دباؤ اور دیگر مسائل کی وجہ سے بھی لوگوں کی اکثریت کا جھکاؤ لیبر پارٹی کی طرف ہے۔ ٹوریز کو خدشہ ہے کہ ریفارمز اگلے ہفتے دائیں بازو کے ووٹوں کو تقسیم کر د دیں گے جس سے لیبر کے لیے سیٹیں بڑھانے کا دروازہ کھل جائے گا۔وزیر اعظم رشی سانک کے اتحادیوں کو امید ہے کہ وہ بھی اہم کامیابیاں سمیٹیں گے ۔

یورپ سے سے مزید