• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو میکسیکو کے جنگلات میں آتشزدگی، ہنگامی حالت کا اعلان

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیو میکسیکو کے علاقے روئیڈوسو کے جنگل میں آتش زدگی کے باعث 7ہزار 800 افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ نیو میکسیکو کے گورنر مشیل لوجان گریشم نے متاثرہ علاقوںمیں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نیشنل گارڈ کے اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آگ سے500سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔
یورپ سے سے مزید