• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو وی لاگنگ کے دوران اہلیہ سے تھپڑ پڑ گیا: ویڈیو وائرل

اسکرین گریبز بشکریہ یوٹیوب
اسکرین گریبز بشکریہ یوٹیوب 

پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے نیا کانٹینٹ بنانے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، کچھ گھنٹے قبل اپلوڈ کیے گئے اس وی لاگ سے چند مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

13 منٹ 41 سیکنڈ کے اس وی لاگ میں ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ، عروب جتوئی اپنی والدہ سے پرینک کر رہی ہیں۔

جھوٹی لڑائی پر مبنی اس وی لاگ میں سعد رحمٰن اپنی ساس اور عروب جتوئی اپنی والدہ کو یہ باور کروانا چاہ رہی ہیں کہ یوٹیوبر نے لڑکیوں سے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔

وی لاگ کے دوران عروب کو ڈکی سے لڑتے ہوئے اور عروب کی والدہ کو اس جوڑی کو سمجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جھوٹی لڑائی کے دوران جہاں ڈکی اور عروب آپس میں تو تو میں میں کر رہے ہیں وہیں اس لڑائی کو حقیقی ظاہر کرنے کے لیے عروب نے اپنے شوہر، ڈکی کو تھپڑ رسید کر دیا۔


ان مناظر کا یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ صارفین کی  جانب سے اس جوڑی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 16 گھنٹے اپلوڈ کیے گئے اس وی لاگ کو تاحال 15 لاکھ سے زائد یوٹیوب یوزرز دیکھ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ یوٹیوبرز ڈالرز اور کانٹینٹ بنانے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کے لیے تیار رہتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا ڈکی بھائی سے کہنا ہے کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ دوسری، جھوٹی شادی کے مذاق پر وی لاگ بنائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید