• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے کوئی ٹھوس تیاری نہیں ہے: فیصل واوڈا

سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا---فائل فوٹو
سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا---فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس تیاری اور حکمت عملی نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏واٹر ریسورسز کمیٹی کے اجلاس میں رواں سال متوقع مون سون بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھر جب میں ٹھیک بات کرتا ہوں تو تکلیف سب کو ہوتی ہے، اللّٰہ تعالی رحم کرے۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دکھاوے کے لیے مون سون کی گٹر لائنیں صاف کرانے سے کچھ نہیں ہوگا، اس مرتبہ پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی سے کچھ سبق سیکھا ہے نہ ہی اب کوئی تیاری ہے، خدانخواستہ جانی اور مالی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید