لاہور کے علاقے مصری شاہ اور والٹن روڈ سے دستی بم ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اسکریپ گوداموں چیکنگ شروچ کردی گئی۔
لاہور پولیس کے مطابق شہر بھر کے اسکریپ گوداموں کی جدید آلات سے چیکنگ کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق اسکریپ گوداموں کی چیکنگ کےلیے پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی قیادت ڈی ایس پی طارق کررہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گوداموں کی چیکنگ کےلئےسراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جائے گی۔
گزشتہ روز مصری شاہ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، علاقے کے گودام سے دستی بم اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوا تھا۔
دوسری طرف لاہور کے والٹن روڈ پر کوڑے کے ڈھیر سے بھی دستی بم ملا تھا۔