• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امریکا کی محکوم ریاست نہیں، آزاد خودمختار ریاست ہے، رضا ربانی

رضا ربانی: فوٹو فائل
رضا ربانی: فوٹو فائل

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی کانگریس کی قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کی محکوم ریاست نہیں، ایک آزاد خودمختار ریاست ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی قرارداد کے سیاسی مقاصد ہیں۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ امریکا کی مقبول اور جمہوری حکومتوں کو گرانے کی تاریخ ہے، یہ جمہوریت کے بارے میں کیسے بول سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید