اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن پاکستان سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نہ جانے کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے۔