• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

صوابی میں آج لوڈشیںڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے—تصویر بشکریہ فیس بک
صوابی میں آج لوڈشیںڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے—تصویر بشکریہ فیس بک

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایکشن کمیٹی کی کال پر آج صوابی میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلع صوابی میں کاروباری مراکز اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔

ضلع میں کارخانو چوک، ٹوپی، زیدہ سٹی، شیوہ اڈہ، امن چوک اور دیگر مقامات پر مظاہرین جمع ہو گئے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

صوابی میں آج لوڈشیںڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر مظاہرین سڑکوں پر جمع ہو گئے—تصویر بشکریہ فیس بک
صوابی میں آج لوڈشیںڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر مظاہرین سڑکوں پر جمع ہو گئے—تصویر بشکریہ فیس بک

ایکشن کمیٹی کے صدر ندیم شاہ کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم صوابی میں واقع ہے اور پانی سے بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن حکومت ہمیں بجلی پانی کے نرخ پر دینے کے بجائے تیل کے نرخ پر دے رہی ہے۔

ندیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوابی میں 12، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید