• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما نے جیت دلانے والی پِچ چکھ لی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انوکھا اظہارِ جشن و محبت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بارباڈوس پِچ کی مٹی کو تھوڑا سا کھایا، اس موقع پر وہ بہت خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔

روہت شرما کے اس انداز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید