• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی وزیر خارجہ--- فائل فوٹو
سعودی وزیر خارجہ--- فائل فوٹو

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری کی مذمت کر دی۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی اجازت دینا امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے متنازع اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید