• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں راتوں رات لگنے والی آگ سے6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔وزیر صحت فخرالدین قوکہ نے بتایا کہ جنوب مشرقی شہر ماردین کے 2علاقوں کے آگ کی لپیٹ میں آ جانے سے 44زخمی ہو گئے جن میں سے 10کی حالت تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی گئیں جن میں رات کو آسمان میں بلند و بالا شعلے اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ فخرالدین قوکہ نے بتایا کہ 4ایمرجنسی ٹیمیں اور 35ایمبولینسیں جائے وقوع پر کارروائیوںمیںشامل ہیں۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اپنے بیان میں بتایا کہ آگ جمعرات کی شب دیاربکر سے 30کلومیٹر جنوب میں لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی جس سے 5دیہات متاثر ہوئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران آس پاس کے کئی دیہات کو خالی کروالیا گیا۔ جنگل میں آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیلی ،جس کے بعد 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے آگ سے کئی ہزار ایکڑ جنگل تباہ ہوگیا۔ اس دوران کئی مکانات جل گئے،جب کہ کئی جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
یورپ سے سے مزید