وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں اب تک چیف سیکریٹری کا تقرر نہ ہونے کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دے دیا ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چیف سیکریٹری کیلئے تین ناموں کا پینل دیا تھا، ابھی تک کے پی نے چیف سیکریٹری کا فیصلہ نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر انہیں ہمارے نام پسند نہیں تو ہم دوسرے نام دے دیتے ہیں، کے پی کو 590 ارب روپے دیے گئے لیکن آج تک سی ٹی ڈی قائم نہیں ہوا۔