• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو حکومتی مداخلت نہیں کہا جاسکتا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی۔ 

بیرسٹرگوہر خان نے کہا جمہوریت میں اپوزیشن کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔ اس حکومت میں برداشت نہیں، ان کو نہیں معلوم اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر پنجاب سے اس کی گاڑی اس کا دفتر اور اسٹاف لے لیا گیا۔ ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیر یہ بیان دیا۔ وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے۔ 

بیرسٹر گوہر خان نے کہا خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ خواجہ آصف کے بیان سے پاکستان کا منفی چہرہ دنیا کی سطح پر گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کے ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا جو قرارداد یہ لے کر آئے اس سے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ امریکی قرار داد کو انہوں نے نہیں پڑھا۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اور صاف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے۔ 

اس موقع پر زرتاج گل نے کہا خواجہ آصف نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔ خواجہ آصف نے کہا ہم افغانستان میں جا کرحملہ کریں گے۔ 

زرتاج گل نے کہا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں سزا سنا کر دہشتگردوں والے سیل میں رکھا ہوا ہے۔ عدت کیس میں سزا کو معطل نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید