• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوگا کے عالمی دن پر کراچی میں آگاہی واک منعقد کی گئی، ڈی ڈبلیو کے کی جانب سے ملک بھر میں مفت یوگا سکھایا جا رہا ہے۔

نجی کلب نے یوگا کے عالمی دن کی مناسبت سی ویو پر آگاہی واک منعقد کی اور نشان پاکستان پروگرام کا اہتمام کیا، پروگرام کا عنوان "ہمارا مشن صحت مند پاکستان" تھا۔

آگاہی واک میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، واک میں بڑی تعداد میں بزرگوں نے بھی شرکت کی۔

واک کے منتظم رفیق الدین بابر نے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں جو امراض کے دن منائے جاتے ہیں تو پاکستان سر فہرست ہوتا ہے، ہم صحت کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

شرکا کا کہنا تھا کہ یوگا سے ان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو صحت کی طرف لے کر آئیں، یوگا کی یہ تربیت ملک بھر کے پارکس میں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید