• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی بے شرمی ہے، عارف علوی


سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عارف علوی نے سندھ حکومت کے اسپیشل نمبر پلیٹس نمبر اقدام کو بےشرمی کا عمل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ سندھ حکومت کا اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی ریاستی لالچ کی طرف بے شرمی کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ زوال پذیر معاشرہ میں ہونے والی دولت کی نمائش اور مجروں کی حوصلہ افزائی پر کیا کہہ سکتے ہیں؟

سابق صدر نے مزید کہا کہ اس لوٹ مار کی ریاستی حوصلہ افزائی کی جارہی ہو، اس کی کوئی تُک نہیں بنتی، اللّٰہ رحم کرے۔

قومی خبریں سے مزید