• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا نہیں کہا، جسٹس اطہر من اللّٰہ


عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔

خط میں سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انہوں نے نہیں کہا تھا۔

خط میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے معاملے پر ان کا مؤقف ان کے عدالتی فیصلوں سے واضح ہے۔

قومی خبریں سے مزید