کراچی(اسٹاف رپورٹر)پراناگولیمار ندی سے شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،تفصیلات کےمطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار غریب نواز کالونی ندی کے قریب سے امان اللہ خان آفریدی کی لاش ملی جسے گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول شہید پولیس اہلکار شکیل کا بیٹا ہے،12سال قبل پولیس اہلکار شکیل کو گینگ وار ملزمان نے شہید کردیا تھا،مقتول امان اللہ خان آفریدی اپنےوالد کے نام کا جعلی آئی ڈی کارڈ بنا کر استعمال کرتا تھا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریکسیو اہلکارں نے موقع پرپہنچ کر لاش کواسپتال منتقل کیا،فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔